بیلتنگڈی 13 ؍ستمبر (ایس او نیوز) بیلتنگڈی تعلقہ کے پادنگاڑی میں بڈیار کے مقام پر ایک اسکوٹی سوار اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی گاڑی سامنے سے آرہے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی۔ مہلوک شخص کی شناخت گریش مولیا کے طور پر کی گئی ہے جو کہ گرداڈی گاؤں کا رہنے والا تھا۔
ٹرک سے اسکوٹی کی ٹکر ہوتے ہی گریش اچھل کر سڑک پر گرپڑا اور سیدھے ٹرک کے ٹائر کے نیچے جس کے نتیجے میں سر بری طرح کچلے جانےکی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس عملے نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔